منشیات سپلائی نیٹ ورک سے منسلک خاتون رکشا ڈرائیور سمیت گرفتار

منشیات سپلائی نیٹ ورک سے منسلک خاتون رکشا ڈرائیور سمیت گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات سپلائی نیٹ ورک سے منسلک خاتون کو رکشا ڈرائیور سمیت گرفتار کر کے 14 کلو چرس برآمد کرلی۔۔۔

 ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر  رکشے میں سوار ملزمہ سکینہ زوجہ عبدالصمد کو رکشے ڈرائیور امیر علی کے ہمراہ گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 14 کلو چرس برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمہ حب بلوچستان سے رکشے میں سوار ہو کر کراچی پہنچی تھی جہاں پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں