لاڑکانہ:تشدد کیس میں سابق ایس ایچ او نوڈیرو کو2سال قید کی سزا

لاڑکانہ:تشدد کیس میں سابق ایس ایچ او نوڈیرو کو2سال قید کی سزا

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)فورتھ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالحسیب کی عدالت میں نوڈیرو میں 3 سال قبل محنت کش فہیم مہر پر تشدد کرکے انکی آنکھ ضائع کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔

 جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سابق ایس ایچ او نوڈیرو شاہد میمن کو دو سال قید کی سزا سنادی، اس حوالے سے درخواست گزار کے وکیل الطاف حسین میرانی نے بتایا کہ سابق ایس ایچ او شاہد میمن نے محنت کش فہیم مہر کو بلاوجہ گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں