ایک کروڑ مالیت کا بھارتی گٹکا اورچھالیہ برآمد
سائٹ اے پولیس کاانڈسٹریل ایریا میں واقع گودام پر چھاپہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائٹ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے مالیت کا مضر صحت بھارتی گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی۔ سائٹ اے پولیس نے انڈسٹریل ایریا میں واقعے ایک گودام پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ چھالیہ اور مضرِ صحت انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔ابتدائی تخمینے کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ اور گٹکا ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ہے ۔ ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق سائٹ اے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر 57 بورے اسمگل شدہ چھالیہ اور 219 بورے انڈین گٹکا سفینہ، آداب اور رجنی برآمد کر لیا۔برآمد شدہ چھالیہ اور گٹکے کی ابتدائی اندازاً مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ اور گٹکا ڈمپر میں کریش کے نیچے خفیہ طور پر چھپا کر گودام تک پہنچایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان کی گنتی، دستاویزی کارروائی اور دیگر قانونی مراحل جاری ہیں، برآمد شدہ مال کے مالکان اور ملوث عناصر کی شناخت، تصدیق اور مقدمات کے اندراج کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔