تھر سٹیزن فورم کا رائلٹی منافع بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

تھر سٹیزن فورم کا رائلٹی منافع بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

تھرپارکر (نامہ نگار)تھر سٹیزن فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ تھر کول منصوبوں سے سندھ حکومت کو اب تک حاصل ہونے والی 70 ارب روپے کی رائلٹی اور منافع کو تھر کی ترقیاتی اسکیموں، روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے سندھ کے بجٹ میں شامل کیا جائے۔

فورم کے چیئرمین اوبھایو جونیجو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تھر کول منصوبوں سے سندھ حکومت کو اب تک 62 ارب روپے رائلٹی جبکہ 8 ارب روپے منافع حاصل ہو چکا ہے ، مگر یہ رقم تھر کی ترقی، روزگار اور بنیادی مسائل کے حل پر خرچ نہیں کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں