حیدر آباد:ریکوری مہم میں مبینہ جانبداری، حیسکو کیخلاف مظاہرہ

حیدر آباد:ریکوری مہم میں مبینہ جانبداری، حیسکو کیخلاف مظاہرہ

حالی روڈ کے مکینوں، دکانداروں کوشدید تحفظات، احتجاجاً سڑک بلاک کردیمخصوص علاقوں میں سخت کارروائیاں، بعض دکانداروں کی گرفتاری کی کوشش

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیسکوحالی روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی اوکے طرزِ عمل اور ریکوری مہم کے سلسلے میں کئے جانے والے آپریشن کے دوران جانبداری کا مظاہرہ کر نے پر حالی روڈ کے مکینوں اور دکانداروں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے حالی روڈ الوحید کالونی کے سامنے دکانداروں اورعلاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بند کر دی اور ٹائر نذرِ آتش کرکے ایس ڈی او حالی روڈ کیخلاف سخت نعرے بازی کی ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں اور دوکانداروں نے الزام عائد کیا کہ ہفتہ کی صبح حیسکوحالی روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی اوسجاد رند اپنی ٹیم اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ریکوری کے سلسلے میں پہنچے ، جہاں مہم کے دوران جانبداری کا مظاہرہ کر نے پردکانداروں اور متعلقہ ٹیم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

جو بعد ازاں تنازع کی شکل اختیار کر گئی اورریکوری مہم کے دوران بعض دکانداروں کو سکیورٹی اہلکاروں کے ذریعے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جانے سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔مقامی افراداور دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے علاقے میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہے ، جس کے باعث عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ وہ ہر ماہ بجلی کے بلوں اور ریکوری کے معاملات میں تعاون کرتے ہیں، تاہم ان کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باوجود صرف چند مخصوص علاقوں میں سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ اسکے برعکس پہنور گوٹھ، کلہوڑو گوٹھ،پٹھان گوٹھ،گلشن خیر محمد،پٹھان کالونی، ہزارہ کالونی جسے نادہندہ علاقوں کو ریلیف دیا ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں