سانگھڑ:پانی بحران، سعید میمن اغوا کیخلاف ایس ٹی پی کا مظاہرہ

سانگھڑ:پانی بحران، سعید میمن  اغوا کیخلاف ایس ٹی پی کا مظاہرہ

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی سانگھڑ کی جانب سے بلوچستان سے اغوا کیے گئے سعید میمن کی بازیابی، منشیات کے خاتمے اور زرعی پانی کی قلت کے خلاف سانگھڑ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔۔۔

 مظاہرین علی دیدو خاصخیلی، ممتاز مگسی، رفیق جلالانی، احسان شر اور دیگر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ بلوچستان سے اغوا سعید میمن کو ایک ماہ بعد بھی حکومت بازیاب کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مغوی فوری بازیاب کرایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں