نوڈیرو:تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کیخلاف اساتذہ کا مظاہرہ

نوڈیرو:تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کیخلاف اساتذہ کا مظاہرہ

نوڈیرو(نمائندہ دنیا)وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین، اساتذہ اور عوام کے لیے خاطر خواہ ریلیف نہ دینے کے خلاف پ ٹ الف تعلقہ رتوڈیرو کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش بجٹ کیخلاف اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں اور پنشن میں موجودہ اضافہ مہنگائی کے تناسب سے ناکافی ہے ، احتجاج میں شریک اساتذہ نے کہا کہ بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ملازمین اور عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا، مظاہرین نے حکومت سے بجٹ پر نظرثانی اور حقیقی ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں