بجٹ تاجر دشمن، ظالمانہ، مسترد کرتے ہیں، اسمال ٹریڈرز

 بجٹ تاجر دشمن، ظالمانہ، مسترد کرتے ہیں، اسمال ٹریڈرز

بجٹ آئی ایم ایف کاحکمنامہ، تاجروں، غریبوں کیلئے کچھ نہیں، مجلس عاملہ کا اجلاسایران امریکہ جنگ میں پٹرول پربڑھائے 250روپے بھی برقرار، محبوب اعظم

کراچی(این این آئی)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز نے بجٹ 2026.27 کو تاجر دشمن اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم کی صدارت میں مجلس عاملہ کے اجلاس میں بجٹ پر غور کیا گیا اور اسے آئی ایم ایف کا حکمنامہ قرار دیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محبوب اعظم نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں تاجروں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں، حد یہ ہے کہ پٹرولیم پر ایران امریکہ جنگ کے نام پر 250 روپے بڑھائے اسے بھی واپس نہیں لیا گیا اور 1700 ارب روپے لیوی کے نام پر بھی غریب عوام سے وصولی کی جا رہی ہے جبکہ لیوی کا تعلق تیل کی تلاش تیل کے اسٹوریج اور ملک میں اس کے بہتر انتظامات سے ہوتا ہے ، ملک کے غریب عوام سے موجودہ حکمران 2021 سے اب تک 18 ہزار ارب روپے کی لیوی وصول کر چکے ، جس سے غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا، تجارت کرنا مشکل بنا دیا گیا، پٹرولیم، بجلی اور گیس معیشت کی بنیاد ہے حکمرانوں نے اس پر ٹیکس پر ٹیکس لگا کر معیشت کو تباہ کر دیا، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ حکمران فکس ٹیکس چھوٹے تاجروں کیلئے پکس ٹیسٹ کا اعلان کر کے انہیں چکمہ دے رہے ہیں ان سے 25 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اسی طرح 20 کروڑ کا ٹرن اوور رکھنے والوں کو اس سہولت سے فائدہ دینے کے اعلانات ہو رہے ہیں جو کہ سراسر دھوکہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں