سانگھڑ:2بڑے منشیات ڈیلر مقابلے میں زخمی، گرفتار کرلئے گئے
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی آئی اے نے چوٹیاریوں کی حد میں مقابلے کے بعد منشیات کے ایک بڑے ڈیلر نیاز محمد ولد جان محمد خاصخیلی کو زخمی حالت میں گرفتار اور اس کا ایک ساتھی آصف ملک فرار میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول، موٹر سائیکل اور ممنوعہ گٹکے کی 4400 پڑیاں برآمد کی گئیں۔ بی سیکشن پولیس نے بھی گشت کے دوران مقابلے کے بعد منشیات فروش علی شیر ولد علی دوست کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس سے پستول برآمد ہوا۔ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔