سکھر:پولیس کے کریک ڈاؤن میں 5جرائم پیشہ عناصر گرفتار
بھاری مقدار میں منشیات، جوئے کا سامان برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج
سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، 5 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا و ماوہ، شراب کی بوتلیں اور آکڑا پرچی کا سامان برآمد کرلیا۔ اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین کی سربراہی میں سٹی پولیس کی سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ، گزشتہ روز تھانہ اے سیکشن پولیس کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیوں میں آکڑا پرچی کھیلتے ہوئے اور گٹکا و ماوہ سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے خفیہ اطلاع پر جوا اڈے پر چھاپے کے دوران ملزم ضامن علی خروس کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوئے کی مختلف اقسام کی گیمز،موبائل فون اور داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی۔
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ اے سیکشن پولیس نے شراب فروش ملزم معشوق میرانی کو گرفتار کر کے قبضے سے 28 شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران منشیات سپلائر ملزم محمد ارمان شیخ کے قبضے سے 50 سے زائد گٹکا و ماوہ کی پٹیاں برآمد کی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا و ماوہ اور شراب کی بوتلوں سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔