پسند کی شادی، جوڑا کراچی سے گرفتار، میرپور خاص کی عدالت پیش
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)دو ماہ قبل مذہب تبدیل کرکے شادی کرنیوالے جوڑے مایا عرف ردا اور یاسین عرف یاسر کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کراچی سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔۔۔
سیٹلائٹ ٹاؤن اسکیم نمبر 2 کے رہائشی اشوک کمار کی مدعیت میں درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ اسکی اہلیہ مایا کو یاسین ملک ورغلا کر اغوا کرکے لے گیا، جس پر پولیس نے جوڑے کو کراچی سے گرفتار کرکے فیملی کورٹ و جوڈیشل مجسٹریٹ مریم صبا کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے دونوں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے خاتون کو ویمن پولیس اور یاسین ملک کو تفتیشی افسر کے حوالے کردیا۔