یونین کونسل 5 کے صدر کے قتل کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

یونین کونسل 5 کے صدر کے قتل کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونین کونسل نمبر 05 کے صدر کے قتل کیس میں مرکزی قاتل کا موٹرسائیکل رائیڈر ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 01 جولائی کی شب سیکٹر 10 غوثیہ چوک پر واقع UC-05 کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں یو سی 5کے صدر فیصل عباسی جاں بحق، جبکہ فہد عباسی اور فہد جمال عرف شانی زخمی ہوئے ۔مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل رائیڈر ملزم عبدالحمید عرف کاکا ولد اسلام کو گرفتار کیا جائے وقوعہ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی گرفتار ملزم کو مرکزی قاتل کو مسلح حالت میں موٹرسائیکل پر جائے وقوعہ تک لاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ، جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں