گٹکا ماوا اور چھالیہ سے بھرا ڈالا پکڑاگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی موچکو پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی،20 من سے زائد چھالیہ اور گٹکا ماوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
مضر صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ سے لوڈ ریوو ڈالا پکڑا گیا۔پکڑی گئی ریوو گاڑی سے 75 بورے چھالیہ اور 5 بورے ماوا برآمدکرلیا گیا۔مضر صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ کچے کے راستے کے ذریعے حب سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔