الیکٹرونک سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

الیکٹرونک سامان اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی نجی ائیر لائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچنے والے سامان میں سے بڑی تعداد میں الیکٹرانک کا سامان برآمد سامان دو سوٹ کیس میں سے برآمد کیا گیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق برآمد سامان میں 17 آئی فونز،10 میک بک،16 آئی واچ،3 آئی پیڈ،34 میگ سیف چارجرز، ائیرپوڈ،میک منی،ایپل پنسل اور 21 پرفیومز شامل برآمد سامان کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے ،برآمد سامان کو کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں