سندھ میں افغانوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، ایس ڈی اے
وفاقی حکومت کے اعلان پرصوبے میں عمل نہ ہونے کیخلاف احتجاجی ریلیدیگر صوبوں سے نکلنے والے افغان بھی سندھ کا رخ کر رہے ہیں، رہنما
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانگھڑ ضلع سمیت پورے سندھ سے افغان مہاجرین کو بے دخل کیا جائے ، سندھ حکومت وفاقی حکومت کے اعلان کے باوجود افغان باشندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ ان خیالات کا اظہار سانگھڑ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں جبار جونیجو، سلیم ڈاہری ودیگر نے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے مطالبے پر نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کیخلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا اعلان کیا، مگر سندھ میں اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں سے نکلنے والے افغان بھی سندھ کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ سانگھڑ ضلع میں بھی افغان باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ افغان باشندوں کو فوری طور پر بے دخل کیا جائے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سانگھڑ میں جو بھی افغان مہاجرین کیخلاف آواز بلند کرتا ہے، اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے، جس سے بقول انکے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ حکومت اس معاملے میں ملوث ہے۔