ٹنڈو محمد خان: 3 دیہات میں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکولوں کا افتتاح

ٹنڈو محمد خان: 3 دیہات میں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکولوں کا افتتاح

معیاری تعلیم تک رسائی بڑھانے کی حکومتی کوششوں میں ایک اور سنگ میل ان اسکولوں کے چلنے کے طریقے کی خود نگرانی کروں گا، قاسم نوید قمر، خطاب

ٹنڈو محمد خان (بزنس رپورٹر)ٹنڈو محمد خان کے دیہات اللہ بخش سیال، جمن بھرانی اور کاٹھہ بانبھن میں تین نئے اپ گریڈ گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکولوں کا افتتاح کیا گیا، جو صوبے میں معیاری تعلیم تک رسائی بڑھانے کی حکومتی کوششوں میں ایک اور سنگ میل ہے ۔ یہ افتتاحی تقریبات ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے چلنے والے سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن (SELECT) پراجیکٹ کے تحت منعقد ہوئیں۔ افتتاح سید نوید قمر شاہ، رکنِ قومی اسمبلی پاکستان نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نئے اسکولوں پر کمیونٹیز کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں ان اسکولوں کے چلنے کے طریقہ کار کی خود نگرانی کرینگے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ حکومتِ سندھ کی کوششوں کا ثمر ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی تعلیمی محکمہ بھی اسی طرح پابند ہے کہ ان اسکولوں کو ہموار طریقے سے چلائے ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو داخل کرائیں اور ایلیمنٹری اسکول کی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، ایرم اسماعیل رند نے سیلیکٹ مداخلت کا جائزہ پیش کیا اور خطے میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے اور نتائج کی بہتری کے لیے اس کے دائرہ کار اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم دینا خاندانوں کو مضبوط بناتا ہے اور زیادہ مستحکم کمیونٹیز کی تعمیر کرتا ہے ۔ نئے افتتاح شدہ اسکولوں میں ایک محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول پیدا کرنے کے لیے کئی بہتریاں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں