فائر بریگیڈ کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے ، کاشف نظامی
کراچی(آئی این پی)چیئرمین لانڈھی محلہ کمیٹی کاشف نظامی نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز فیکٹریوں، تجارتی مراکز، رہائشی عمارتوں، گوداموں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے۔۔۔
واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ شہر کا فائر فائٹنگ نظام شدید بحران کا شکار ہے ۔ اگر اس اہم ادارے کو فوری طور پر مضبوط نہ کیا گیا تو مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔محکمہ فائر بریگیڈ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا ضامن ہے ۔