دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا بریک ڈاؤن،پانی کی فراہمی معطل

  دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا بریک ڈاؤن،پانی کی فراہمی معطل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے نیتجے میں کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے تین پمپس بند ہوگئے ، تکنیکی خرابی کے باعث شہر کو یومیہ تقریباً 10 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، بفر زون، گلشن اقبال بلاک 13-D، گلستان جوہر اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوئی۔ پانی کی فراہمی میں کمی کے باعث متعدد علاقوں میں سپلائی کا شیڈول بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ایک بیان میں بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں کے ٹو پمپس ہاؤس کے مینی فولڈ چیمبر اور مین والوز میں تکنیکی خرابی ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں