شہری سے ڈکیتی کرنے والے پکڑے گئے
کراچی (اے پی پی)گلستانِ جوہر پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے شہری سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے۔۔۔
ان کے قبضے سے غیر قانونی پستول، موبائل فونز اور پرس برآمدکرلیا۔ہفتہ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی گل، برکت امام دین اور مجیب علی عرف مجو شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔