جیکب آباد:زائد کرایہ وصولی کیخلاف کارروائی، ٹرانسپورٹرز پرجرمانے
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد انتظامیہ نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف چیکنگ مہم شروع کی۔۔۔
ضلعی انتظامیہ، سیکریٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مختلف روٹس اور مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران 30 سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 6 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مسافروں سے وصول کیا گیا 10ہزار سے زائد اضافی کرایہ موقع پر واپس کرایا گیا، ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔