سانگھڑ:پولیس سے مقابلے میں 2زخمی مبینہ رہزن گرفتار
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سنجھورو پولیس نے مبینہ مقابلے میں پولیس کانسٹیبل محمد حسین ہنگورو کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 2 رہزن مزمل راجپوت ولد اختر حسین اور حسنین ولد صادق راجپوت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ جنہیں تعاقب کے بعد دوبارہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے مقدمہ نمبر 114 سال 2026 زیر دفعہ 324، 353، 398 پی پی سی، اور 7 ATA تحت درج کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا دیگر تھانوں سے کرمنل ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments