پنگریو:سیم نالوں کی عدم صفائی سے قریبی آبادیوں کوخطرات

پنگریو:سیم نالوں کی عدم صفائی سے قریبی آبادیوں کوخطرات

ماضی میں بھی انفرا اسٹرکچر تباہ، لوگوں کے گھر، زرعی زمینیں زیر آب آچکیںایل بی او ڈی سے جھاڑیاں، کچرا ودیگر رکاوٹیں ختم نہ کرنے پرشہری خوفزدہ

پنگریو (نمائندہ دنیا)برسات سے قبل سیم نالوں کی صفائی نہ ہونے سے قریبی آبادیوں کیلئے خطرات بڑھ گئے ، ماضی میں بھی انفرا اسٹرکچر تباہ اور لوگوں کے گھر، زرعی زمینیں زیر آب آچکیں، ضلع بدین، خصوصاً پنگریو، شادی لارج، ٹنڈو باگو، گولارچی، ماتلی اور ملحقہ زرعی علاقوں میں سیم نالوں کی بروقت کھاٹی، گاد کی صفائی اور ڈرینج آؤٹ لیٹس کی بحالی نہ ہونے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر اہم عوامی مسئلہ بن گیا۔ آبی وسائل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ضلع بدین کی جغرافیائی ساخت، سطح سمندر سے کم بلندی، کم قدرتی ڈھلوان اور ساحلی اثرات کے باعث بارش اور سیم کے پانی کی نکاسی کا مکمل انحصار مصنوعی ڈرینج نظام پر ہے ، لہٰذا اگر مون سون سے قبل اس نظام کی مکمل بحالی نہ کی جائے تو شدید بارشوں کی صورت میں وسیع زرعی رقبہ، دیہی آبادیاں، رابطہ سڑکیں اور سرکاری انفرا اسٹرکچر متاثر ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ضلع بدین میں نکاسیٔ آب کا بنیادی ڈھانچہ لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین (ایل بی او ڈی) سے منسلک تھری آر (3-R)، فور آر (4-R) سمیت متعدد برانچ ڈرینز، مائنر سیم نالوں اور ڈرینج آؤٹ لیٹس پر مشتمل ہے ۔ یہی نظام بارش اور سیم کے پانی کو مختلف ڈرینز کے ذریعے آگے منتقل کرتا ہے ، لیکن ان میں جمع ہونے والی گاد، آبی گھاس، جنگلی جھاڑیوں، کچرے اور دیگر رکاوٹوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے پانی کی گزرنے کی استعداد کم ہو جاتی ہے ، جس کے نتیجے میں پانی کھیتوں، دیہات اور رابطہ سڑکوں پر جمع ہونے لگتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...