سیوریج نظام تباہ، پاسبان کا مون سون سے قبل ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

 سیوریج نظام تباہ، پاسبان کا مون سون سے قبل ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے شہری ایک بار پھر خوف و ہراس کا شکار ہیں۔۔۔

 کیونکہ شہر کا بوسیدہ انفرااسٹرکچر، تباہ حال سیوریج نظام اور برساتی نالوں کی ناقص صفائی معمولی بارش کو بھی شہریوں کے لیے عذاب بنا دیتی ہے ۔ پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزر نے مطالبہ کیا کہ مون سون کی بارشوں سے قبل ہنگامی بنیادوں پر تمام برساتی نالوں کی شفاف صفائی مکمل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال سے سندھ پر حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی ہر سال بارشوں سے قبل بلند و بانگ دعوے کرتی ہے مگر پہلی ہی بارش ان تمام دعوؤں کا پول کھول دیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...