ہر محلے تک بنیادی بلدیاتی سہولتیں پہنچائی جائیں گی،چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن
کراچی(این این آئی)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کونسل نمبر 7، سیکٹر فائیو جی مدینہ کالونی اسٹاپ تا کالی مارکیٹ روڈ کی نئی کارپیٹ شدہ سڑک کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، یونین کونسل نمبر 7 کے وائس چئرمین محمد عدنان رضی، مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور علاقے کے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کا سفر پوری رفتار سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر محلے اور ہر گلی تک بنیادی بلدیاتی سہولتیں پہنچائی جائیں تاکہ عوام کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments