نسلہ ٹاور متاثرین کیلئے بڑی پیشرفت ، دوبارہ تعمیر کا فارمولا طے

نسلہ ٹاور متاثرین کیلئے بڑی پیشرفت ، دوبارہ تعمیر کا فارمولا طے

میئر ، آبادکے درمیان اہم ملاقات، متاثرین کوریلیف ملنے کا قوی امکان، حسن بخشی سندھ حکومت، کے ایم سی، متاثرین تعاون کریں، بغیر معاوضہ نسلہ ٹاور بنائینگے ، گفتگو

کراچی (رپورٹ :حمزہ گیلانی)نسلہ ٹاور کے متاثرین کیلئے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں میئر اور آبادکے درمیان اہم ملاقات میں نسلہ ٹاور کی دوبارہ تعمیر کیلئے ایک قابلِ عمل فارمولا طے پا گیا۔ آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے دنیا نیوز کوخصوصی طور پر بتایا کہ اس پیشرفت سے نسلہ ٹاور کے متاثرین کوبڑا ریلیف ملنے کے قوی امکانات ہیں، گئے ،اگر سندھ حکومت، کے ایم سی، نسلہ ٹاور متاثرین تعاون کریں توتمام فلیٹس اور دکانیں بغیر معاوضہ اوراسی رقبے پردوبارہ تعمیر کرکے اصل مالکان کودی جاسکتی ہیں۔

چیئرمین آباد حسن بخشی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہائیکورٹ کے ذریعے نسلہ ٹاور کی زمین کی نیلامی کی جانی ہے، تاہم چونکہ یہ زمین کے ایم سی کی ملکیت ہے جوسندھی مسلم سوسائٹی کوالاٹ ہوئی تھی، اسلئے میئر قانونی طریقے سے ہائیکورٹ میں نیلامی کا عمل رکوا سکتے ہیں۔ اگر نسلہ ٹاور متاثرین اپنی این اوسی دیں تو میئر ہائیکورٹ سے یہ پلاٹ دوبارہ کے ایم سی کی تحویل میں لینے کیلئے اقدامات کر سکتے ہیں، پھر تعمیر نو کا عمل شروع ہوگا۔ حسن بخشی کے مطابق آباد کی جانب سے میئر کو فلور ایریا ریشوپر ایک جامع فارمولا پیش کیا گیا ہے ،اس تجویز کے تحت نسلہ ٹاور کی سابقہ 15 منزلوں کے اوپر مزید فلورز تعمیر کرنے کی اجازت دی جائیگی جس سے حاصل اضافی تعمیراتی گنجائش کے ذریعے منصوبے کے مالی اخراجات پورے کیے جا سکیں گے اور متاثرین سے کسی قسم کا معاوضہ نہیں لیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آباد اور متاثرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور تمام فریقین کی مشاورت سے ایسا حل نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں متاثرہ خاندانوں کو مالکانہ حقوق واپس مل سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...