ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے پیٹرولنگ اسٹاف کو بائیکس فراہم
کراچی (آئی این پی )ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے افسرانِ بالا سے موصول ہونے والی 6 نئی پیٹرولنگ موٹر سائیکلز اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ جات میں موجود 43 پرانی موٹر سائیکلز، جن کی مکمل مینٹی ننس کروائی گئی۔۔۔
متعلقہ تھانہ جات کے حوالے کرنے سے قبل ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پیٹرولنگ اسٹاف کو بائیکس سپرد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری وسائل کو قومی امانت سمجھتے ہوئے موٹر سائیکلز کی باقاعدہ دیکھ بھال اور بروقت مینٹی ننس کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ طویل عرصے تک بہترین حالت میں خدمات انجام دے سکیں۔انہوں نے پیٹرولنگ افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments