محکمہ ماحولیات سندھ میں بڑے پیمانے پر ترقیاں
کراچی (این این آئی) حکومت سندھ کے محکمہ ماحولیات نے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی میں خدمات انجام دینے والے متعدد فیلڈ سپروائزرز (بی پی ایس 16)کو ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) (بی پی ایس 17)مقرر کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں سیکریٹری محکمہ ماحولیات فیصل احمد عقیلی کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو فوری طور پر سندھ کے مختلف ضلعی و علاقائی دفاتر میں تعینات کیا گیا ہے ۔ تمام افسران اپنی نئی جائے تعیناتی پر آئندہ تین سال تک خدمات انجام دیں گے اور اس مدت کے دوران ان کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments