الخدمت کے تحت آئی ٹی گریجویشن کانووکیشن کل ہوگا

الخدمت کے تحت آئی ٹی  گریجویشن کانووکیشن کل ہوگا

کراچی (سٹی ڈیسک)الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت پاکستان کاسب بڑا آئی ٹی گریجویشن کانووکیشن اتوار(کل)کو ہوگاجس میں بنو قابل کے 15ہزار گریجویٹ شرکت کریں گے۔

تقریب میں ان گریجویٹس کو نہ صرف اسناد دی جائیں گی بلکہ ان کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف بھی کیا جائے گا اور انہیں نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔یہ بات چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے اپنے خصوصی بیان میں کہی ۔نویدعلی بیگ نے کہا کہ آئی ٹی کی دنیا میں نوجوانوں کیلئے انقلاب لانا حافظ نعیم الرحمن کا وژن دیا تھا،آج ان کے اس وژن کی تکمیل ہو رہی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے میں فری لانسنگ سے انقلاب برپا ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...