ایس ایس جی سی کی صارفین کیلئے نئی سہولت کا آغاز
کراچی (آئی این پی) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گلستان جوہر میں ‘سہولت وین’ کے نام سے نئی سہولت متعارف کروا دی۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘سہولت وین’ ایک موبائل کسٹمر فیسلی ٹیشن یونٹ ہے ، جس کا مقصد صارفین کو ان کی دہلیز پر گیس کی بنیادی خدمات فراہم کرنا ہے ، تاکہ ان کو روزمرہ کی شکایات کے ازالے اور سروس کی درخواستوں کیلیے خود کسٹمر فیسلی ٹیشن سینٹرز جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔بیان میں کہا گیا کہ سہولت وین صارفین کو گیس لیکج، کم پریشر، خراب میٹرز سے متعلق شکایات، بلوں کے تنازعات، ڈپلیکیٹ بلوں کی موقع پر ہی پرنٹنگ جیسی خدمات فراہم کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments