پیپلز پارٹی اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتی، سعید غنی

 پیپلز پارٹی اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتی، سعید غنی

عامر شاہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ، شہادت سے اچھا سیاسی کارکن کھو دیا لسانی تشدد کے دور میں پیپلز یوتھ نے نوجوانوں کو منظم کیا،وزیر محنت

کراچی (آئی این پی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کو ایک لسانی جماعت کی جانب سے شہر کراچی میں صرف اس لئے شہید کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اُس لسانی تنظیم کی امن دشمن حرکات کے خلاف کھڑے رہے ،پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتی،شہید عامر شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے تحت پیپلز یوتھ کراچی کے سابق صدر شہید عامر شاہ ، شہید خالد جاگیرانی ،شہید عامر گبول کی برسی کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں منعقدہ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ پیپلز یوتھ کے شہید صدر عامر شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ، اُن کی شہادت سے پارٹی کو نقصان پہنچا، ہم نے سید عامر شاہ کی شہادت سے ایک اچھا سیاسی کارکن کھو دیا ۔ عامر شاہ نے اپنی دور صدارت میں لسانی تشدد کے دور میںکراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہم خیال نوجوانوں کو متحرک کیا۔انہوں نے شہید عامر شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چاہے شہید عامر شاہ ہوں ، عامر گبول ہوں، خالد جاگیرانی یا کوئی اور پارٹی کے تمام کارکنان ایک لسانی جماعت کی جانب سے شہر کراچی میں صرف اس لئے شہید کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اُس لسانی تنظیم کی امن دشمن حرکات کے خلاف کھڑے رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...