نیوکراچی میں تیز دھارآلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11H الاعظم پلازہ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی،لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ادھر نارتھ کراچی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سہیل اور امان شامل ہیں،اسپتال منتقل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب کورنگی کراسنگ دارالسلام سوسائٹی کے قریب گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا زخمی شخص عبدالوہاب کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments