خیرپور، لاڑکانہ پل کے قریب دریا میں نوجوان ڈوب کرجاں بحق

خیرپور، لاڑکانہ پل کے قریب  دریا میں نوجوان ڈوب کرجاں بحق

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)خیرپور لاڑکانہ پل کے مقام پر دریائے سندھ میں دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے رند کالونی کا رہائشی 17 سالہ نوجوان حسیب سومرو مبینہ طور پر ڈوب گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مویشی چرانے والے چرواہوں نے نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں دریائے سندھ سے نکالا اور تشویشناک حالت میں فوری طور پر چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...