لاڑکانہ:پتنگ اڑاتے بجلی تار سے ٹکراکر لڑکا 80 فیصد جھلس گیا

لاڑکانہ:پتنگ اڑاتے بجلی تار سے ٹکراکر لڑکا 80 فیصد جھلس گیا

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)وارہ میں گھر کی چھت پر پتنگ اڑاتے 12 سالہ لڑکا منظور علی گاڈھی 11 ہزار وولٹ کے بجلی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا۔

 جسے ورثاء نے چانڈکا اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلسنے کی تصدیق کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کی، زخمی بچے کے ورثاء نے بتایا کہ منظور علی صبح اپنے گھر کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ اچانک 11 ہزار وولٹ کے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث جھلس گیا، ڈاکٹروں نے مزید علاج کے لیے اسے کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...