سکھر:ناقص صفائی انتظامات، ملبے کے ڈھیر، شہری سراپا احتجاج
مختلف علاقوں میں صفائی کرنیوالا عملہ غائب، تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہشہریوں کا صوبائی وزیر بلدیات اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر(بیورو رپورٹ)شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات، صفائی عملہ غائب ہونے کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ سندھ کے تیسرے بڑے تجارتی وکاروباری شہر کے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات ملنا دشوار ہوتا جارہا ہے ، نومنتخب بلدیاتی امیدواروں کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود بھی شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات دکھائی دیتے ہیں، سکھر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز سمیت رہائشی علاقوں حسینی روڈ ،غریب آباد و دیگر علاقوں اورشہر کی مصروف ترین سڑکوں پر گندگی کے موجود ڈھیر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی عدم توجہی اور ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، دوسری جانب حسینہ روڈ اور غریب آباد کی گلیوں میں نکاسی آب کی لائن کے حوالے کھدائی کی جانے والی گلیوں کے مرمتی کاموں کا ملبہ بھی کئی ماہ سے اٹھایا نہیں جا سکا ہے ، گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو(تعفن) سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، دوسری جانب گلیوں میں پڑے ملبے نے علاقہ مکینوں۔ کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، شہری و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت صوبائی وزیر بلدیات،میجر سکھر کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر، سکھر،میونسپل کمشنر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments