رینجرز اہلکار کا قاتل پولیس افسر کا بیٹا نکلا، ملزم گرفتار

 رینجرز اہلکار کا قاتل  پولیس افسر کا بیٹا نکلا، ملزم گرفتار

کراچی(آئی این پی )کراچی میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم واقعہ کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم پولیس افسر کا بیٹا ہے اور رینجرز اہلکار کے قتل کی وجہ ذاتی عناد نکلی، ملزم نے پوری منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد رینجرز اہلکار کو قتل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...