منگھوپیر میں منی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ
کراچی (این این آئی) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت روہیل ولد شاہد رضوان اور فہم ولد شاہد رضوان کے نام سے ہوئی ہے ۔چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کیا گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments