نویں ویمن لا کانفرنس 8اگست کو آرٹس کونسل میں ہوگی
کراچی(این این آئی)جسٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مسلسل نویں سالانہ ویمن لا کانفرنس 8 اگست کو آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی۔ اس سال کانفرنس کا موضوع خواتین کو بااختیار بنا کر انصاف کو فروغ دینا اور مستقبل کو بدلنا رکھا گیا ہے ۔
کانفرنس کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور سندھ ہائی کورٹ بار کی جنرل سیکریٹری اور پہلی منتخب خاتون عہدیدار ایڈووکیٹ فریدہ منگریو کو کانفرنس کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے خواتین وکلاء ، قانونی مشیروں، پروفیسرز، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ جسٹس انٹرنیشنل کے سربراہ سینئر قانون دان ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین وکلاء ، لا پروفیسرز اور خواتین ججوں نے معاشرے میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی مؤثر فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments