دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ،قاضی نور الاسلام

دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ،قاضی نور الاسلام

کراچی (پ ر)جماعت اہلسنت پاکستان سندھ کے سیکرٹری اطلاعات قاضی نورالاسلام شمس نے کہا ہے کہ دینی مدارس معاشرے میں اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور اسلامی تعلیمات، عقائد اور ثقافت کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 یہ ادارے قرآن و حدیث کے علم کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرنے کا بنیادی ذریعہ بھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جامعہ حمزہ ، الفجر جامع مسجد رئیس کریم کے حفظ مکمل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اسناد میں کیا، اس موقع پرحفاظ القرآن طلباء کو قاضی نورالاسلام شمس، ماجد خان، رئیس احمد ایڈووکیٹ، محمد اسلم، امانت اللہ، محمد فاروق، محمد محیط، حیدرعلی اور زاہد جعفری نے اسناد و تحائف دیے ۔ قاضی نورالاسلام شمس نے طلبا سے کہا کہ آپ کے طالب علمی کے ایام آپ کی زندگی کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں۔ اپنی توجہ کو موبائل فونز، سوشل میڈیا اور بے سود بحث و تکرار سے بچائیں اور صرف حصولِ علم پر مرکوز رکھیں۔ جو وقت گزر گیا، وہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...