سندھ میں اچھے حکمران ہوتے تو کراچی پیرس ہوتا، ن لیگ

سندھ میں اچھے حکمران ہوتے تو کراچی پیرس ہوتا، ن لیگ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اچھے حکمران ہوتے تو کراچی حقیقت میں پیرس ہوتا۔

ترجمان (ن)لیگ سندھ اسد عثمانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی خدمت نہیں بلکہ کرپشن کر رہی ہے ، پچھلے 18 سال سے صوبے پر نااہل اور کرپٹ حکمران مسلط ہیں۔اسد عثمانی نے مزید کہا کہ بھتہ خوری کی وجہ سے کراچی کے کاروباری لوگ لاہور شفٹ ہونا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، پہلے کراچی میں ٹرام چلا کرتی تھیں اور آج چنگچی رکشے چلتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...