مددگار 15 اور مبینہ ڈاکوؤںمیں مقابلہ ،دو پولیس اہلکار زخمی، ایک ملزم ہلاک

مددگار 15 اور مبینہ ڈاکوؤںمیں مقابلہ ،دو پولیس اہلکار زخمی، ایک ملزم ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رضویہ سوسائٹی پیتل گلی میں مددگار 15 کے اہلکاروں اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو پولیس اہلکار زخمی ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود گلبہار پیتل والی گلی میں مسلح ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران مددگار ون فائو کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے زخمی اہلکاروں کی شناخت سہیل اور امتیاز کے ناموں سے ہوئی ہے ، جن میں ایک کو ٹھوڑی اور دوسرے کو کندھے پر گولی لگی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا جسے بعد ازاں علاقہ مکینوں نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے دونوں اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے سی سی فرسٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...