ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا بہادر گوٹھ میں کومبنگ آپریشن

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا بہادر گوٹھ میں کومبنگ آپریشن

کراچی (این این آئی)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ گلشن معمار کی حدود بہادر گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کی ہدایات پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری تھا۔سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک سرچ ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق آپریشن ایس ڈی پی او سرجانی ٹان کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشن معمار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...