گلستان جوہر پولیس کو بچی بازیاب کراکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کم عمر بچی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گلستان جوہر پولیس کو بچی بازیاب کراکے 4 اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کم عمر بچی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شاہین نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے سابق شوہر کے بھائی نے اس کی کم عمر بچی کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے ۔ بچی کو گلستان جوہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ سابق شوہر کے بھائی نے اسے 17 دن تک زنجیروں میں جکڑ کر رکھا، بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کر اسے بازیاب کرایا۔ درخواست گزار کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملیر کورٹ نے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا تھا، تاہم گلستان جوہر پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments