سانگھڑ:شازیہ مری نے صحت مرکز، نئی سڑک کا افتتاح کیا
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے آج سانگھڑ سول اسپتال میں نومولود بچوں اور ماؤں کے صحت مرکز، پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی عمارت اور۔۔
نئی تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کے عوام کی خدمت کر رہی ہے اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ اسپتال کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کام زیادہ اور تشہیر کم کی ہے ۔ میری کوشش ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال سانگھڑ کو ضلع کا بہترین اسپتال بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی کی گئی، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے ، مگر انتخابی نتائج مصنوعی طور پر تیار کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments