اندرون سندھ:پانی تنازع پرایک شخص قتل، دیگر واقعات میں 3ہلاک

اندرون سندھ:پانی تنازع پرایک شخص قتل، دیگر واقعات میں 3ہلاک

بھریا میں محرم راجپر کوگلا دباکر قتل کیا گیا، شہداد پور میں نوجوان کی مبینہ خودکشیمحراب پور میں ڈوب کرلڑکی، میرپور خاص حادثے میں نوجوان جاں بحق، 6زخمی

پڈعیدن، اندرون سندھ (نمائندگان)پانی کے تنازع پر 57 سالہ شخص قتل کردیا گیا، جبکہ دیگر واقعات میں 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔  بھریاسٹی کے نواحی گاؤں میں 57 سالہ شخص کی لاش زرعی زمین سے ملی، متوفی کی شناخت 57 سالہ محرم راجپر کے نام سے ہوئی، اطلاع پر ورثا سمیت بیٹے شاہد راجپر نے پہنچ کر الزام عائد کیا کہ زرعی زمین پر پانی دینے کے دوران مخالفین نے والد کو مبینہ گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے ، انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ محراب پور میں محبت ڈیرو جتوئی تھانے کی حدود گاؤں سنجر خان گوپانگ میں سیال اور گوپانگ برادریوں میں معمولی بات تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں گولیاں چلنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ، فریقین مورچہ بند ہیں، خونریزی کا خدشہ ہے ۔ جبکہ خان واہن تھانے کی حدود میں 9 سالہ سہانا کلہوڑو بنت عطا محمد کلہوڑو نولکھی نہر میں ڈوب گئی، جس کی لاش کی تلاش جاری ہے ۔ ادھر میرپورخاص میں ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر کی چنگ چی رکشے کو ٹکر سے نوجوان راجہ ٹھاکر ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے ، 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ شہدادپور کے نواحی گاؤں صاحب خان نظامانی میں 25 سالہ نوجوان وقار علی پنہور کی گولی لگی لاش کھیتوں سے ملی، متوفی کے چچا نظیر احمد کے مطابق وقار علی کھیتوں پر کام کرنے گیا تھا، جہاں سے اسکی گولی لگی لاش ملی۔ متوفی نے فیس بل پوسٹ پر زندگی سے بیزاری کا اظہار کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...