اساتذہ کا11اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا عندیہ

اساتذہ کا11اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا عندیہ

محکمہ کالج ایجوکیشن میں سیکڑوں اسامیاں خالی،حکومت ٹال مٹول کررہی ہےلیکچررز کو 14 سال گزرنے کے باوجود اگلے گریڈ میں ترقی نہیں دی گئی ،سپلا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے کالج اساتذہ نے 11 اگست کو وزیراعلیٰ ہاؤس یا سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنے کا عندیہ دے دیا۔یہ اعلان کالج اساتذہ کی نمائندہ تنظیم سپلا کی جانب سے کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ گریڈ 18، 19 اور 20 میں سیکڑوں اسامیاں خالی ہونے کے باوجود ترقیوں میں تعطل افسوسناک ہے ۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی صدر پروفیسر منور عباس کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تینوں رینجز کے صدور، سیکرٹریز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور شرکا نے سندھ بھر کے کالج اساتذہ اور ملازمین میں پائی جانے والی شدید بددلی اور مایوسی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں گریڈ 18، 19 اور 20 کی سیکڑوں اسامیاں طویل عرصے سے خالی پڑی ہیں مگر حکومت سندھ ٹال مٹول سے کام لے کر اساتذہ کو ان کے جائز حق سے محروم کر رہی ہے ۔شرکا نے کہا کہ لیکچررز کو 14 سال گزرنے کے باوجود اگلے گریڈ میں ترقی نہیں دی گئی جبکہ 14 جولائی کو ہونے والی ڈی پی سی کو بھی ہوا میں لٹکایا ہوا ہے جبکہ سینیارٹی لسٹوں کا بہانہ بنا کر اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے سے روکا ہوا ہے اور گریڈ 20 کی 80 فیصد جگہیں خالی ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ کی مصروفیات کا عذر پیش کر کے بورڈ ون کا اجلاس بار بار مؤخر کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...