عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے وفد کی کمشنر سے ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے وفد نے کمشنر کراچی سے ملاقات کرتے ہوئے۔۔۔
کالعدم انجمن سرفروشانِ اسلام کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں، شہر میں چاکنگ اور اسٹیکرز کے ذریعے تشہیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان سرگرمیوں کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا۔وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تنظیم کی مبینہ تشہیری مہم، چاکنگ اور اسٹیکرز کی موجودگی قانون کی خلاف ورزی ہے ، جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments