پی ٹی آئی کا درختوں کی غیرقانونی کٹائی روکنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا درختوں کی غیرقانونی کٹائی روکنے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے کراچی میں بڑھتی ہوئی گرمی،حبس اور ماحولیاتی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 فوری طور پر کم از کم ایک لاکھ ماحول دوست درخت لگانے کا شفاف اور قابلِ نگرانی منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنا دیا گیا ہے ، شہر میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی فوری روکی جائے اور گرین کراچی منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر نافذ کیا جائے ۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ کراچی میں ایک جانب پرانے درخت تیزی سے کاٹے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب نئے درخت لگانے پر مؤثر توجہ نہیں دی جارہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...