آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جمال اکبر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

آرٹس کونسل کے زیر اہتمام  جمال اکبر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

کراچی(اے پی پی)آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام معروف گلوکار جمال اکبر کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی اجلاس حسینہ معین ہال میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات، گلوکار، موسیقار، صحافی، ادیب، اہلِ خانہ اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔  تقریب سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، میوزک کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین شاہ، ڈرامہ کمیٹی کے چیئرمین شہزاد رضا نقوی، امجد رانا، سعادت علی جعفری، زیبا شہناز، وسیع قریشی، اسپیشل ایونٹ کمیٹی کے چیئرمین اقبال لطیف، معروف موسیقار اظہر حسین، صحافی اختر علی اختر، ڈاکٹر ہما میر،اختر درگاہی، شازیہ عالم اور مرحوم کی صاحبزادی کومل اکبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے جمال اکبر کی فنی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...