شہدائے سندھ پولیس کو خراجِ عقیدت کیلئے شجرکاری مہم کا افتتاح

شہدائے سندھ پولیس کو خراجِ عقیدت کیلئے شجرکاری مہم کا افتتاح

کراچی (این این آئی)سندھ پولیس کی جانب سے یومِ شہدائے سندھ پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز شجرکاری مہم سے کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں گارڈن ہیڈکوارٹر ساؤتھ میں منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے شرکت کی، جبکہ تقریب کا انعقاد دعوتِ اسلامی کی فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا۔تقریب کے آغاز پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عبدالحبیب عطاری نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل شہدائے سندھ پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ساؤتھ، ایڈمن اور ٹریفک کراچی، کراچی ریجن ہیڈ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن حاجی فوضیل عطاری، ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، ایس ایس پی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی، اے آئی جی ٹیلی کام، ایس پی ہیڈکوارٹر گارڈن، پولیس افسران اور فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...