جے ایس یوایم میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز
کراچی(این این آئی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) میں جشن آزادی 2026 کی دو ہفتوں پر مشتمل تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کو منعقدہ پروقار پرچم کشائی کی تقریب سے کیا گیا۔
شرکاء نے بانیانِ پاکستان اور قیامِ پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد، نظم و ضبط، حب الوطنی اور قومی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے افکار، اصولوں اور وژن کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments